حبیب احمد کوکب سامی

منہاج انسائیکلوپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search

کالج آف شریعہ منہاج یونیورسٹی کے سیشن 1995ء سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد سے الیکٹرانک میڈیا سے وابستہ ہیں۔ اپنے کرئیر کا آغاز کرنے سے قبل آپ نے یورپ کی مختلف یونیورسٹیوں سے پروڈکشنزکی اعلیٰ تعلیم حاصل کی۔ وطن واپس آ کر آپ نے منہاج پروڈکشنز سے اپنی عملی خدمات کا آغاز کیا۔ اس کے بعد آپ اے ٹی وی، وقت ٹی وی اور دیگر چینلز سے بھی بطور پروڈیوسر منسلک رہ چکے ہیں۔

آجکل جیو ٹی وی میں پروگرام مینیجر کی ذمہ داری پر فائز ہیں۔ جیو ٹی وی کی طرف سے آپ کے کرنٹ افئیرز پر پروگرام آن ائیر ہو رہے ہیں۔ موصوف منہاج پروڈکشنز کے اعزازی ممبر بھی ہیں۔‌