تحریک منہاج القرآن کے فورمز

منہاج انسائیکلوپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
تحریک کے مرکزی فورمز

منہاج القرآن علماء کونسل

منہاج القرآن ویمن لیگ

منہاج یوتھ لیگ

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ

مسلم کرسچین ڈائیلاگ فورم

پاکستان عوامی لائرز موومنٹ

کونسل آف مسلم انجینئرز اینڈ ٹیکنالوجسٹس

منہاجینز

تحریک منہاج القرآن نے ہر طبقے کے لیے الگ الگ فورم قائم کیا ہے تاکہ ہر شخص اپنے مزاج اور صلاحیت کے مطابق اپنی کوشش کو اجتماعی عمل کا حصہ بنا سکے۔ تحریک منہاج القرآن نے دین سے لگاؤ اور امت محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت کا جذبہ رکھنے والوں کے لئے تحریک کا پلیٹ فارم مہیا کیا ہے۔ ملک بھر کے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو مثبت سمت دکھانے اور ان میں قومی اور ملی خدمت کا جذبہ پیدا کرنے کے لئے منہاج القرآن یوتھ لیگ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ معاشرے کے مؤثر اور باعزت طبقے علماء کرام، جو تبلیغ دین کا فریضہ سر انجام دے رہے ہیں، ان علماء کی انفرادی جدوجہد کو عالمی سطح پر غلبہ دین حق کی بحالی کی جدوجہد کا حصہ بنانے کے لئے منہاج القرآن علماء کونسل قائم کی گئی ہے۔ نوجوان اور خصوصًا طلباء کسی بھی قوم کا مستقبل ہوتے ہیں ان کی اصلاح کے لئے مصطفوی سٹوڈنٹ موومنٹ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ موجودہ دور زوال میں خواتین میں خدمت دین کا جذبہ ابھارنے اور انہیں بھی قومی و ملی ترقی کے عمل میں شامل کرنے کے لئے منہاج القرآن ویمن لیگ جنوری 1988ء سے جدوجہد کر رہی ہے۔ اسی طرح دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور ظلم میں پسے ہوئے عوام کی مدد کے لئے عوامی لائرز موومنٹ اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہے۔

شمولیت

تحریک منہاج القرآن میں شمولیت نہایت آسان اور سادہ ہے۔ آپ مرد ہیں یا عورت، عمر کے جس حصہ میں بھی ہیں، زندگی کے جس شعبہ سے بھی تعلق رکھتے ہیں، آپ اپنے منصب اور مزاج کے لحاظ سے اس دینی جدوجہد کا حصہ بن سکتے ہیں۔ مردوں کے لیے ’’تحریکِ منہاجُ القرآن‘‘، خواتین کے لیے ’’منہاج القرآن ویمن لیگ‘‘، علماء کرام کے لیے ’’منہاج القرآن علماء کونسل‘‘، سیاسی مزاج رکھنے والوں کے لئے ’’پاکستان عوامی تحریک‘‘، نوجوانوں کے لیے ’’منہاج القرآن یوتھ لیگ‘‘، فلاح انسانیت کا درد رکھنے والوں کے لیے ’’منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن‘‘، وکلاء کے لیے ’’پاکستان عوامی لائرز موومنٹ‘‘ اور طلباء کے لیے ’’مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ‘‘ کے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں۔

تحریک کے فورمز کا اجمالی خاکہ کچھ یوں ہے:

  1. منہاج القرآن علماء کونسل (MUC)
  2. منہاج القرآن ویمن لیگ (MWL)
  3. منہاج یوتھ لیگ (MYL)
  4. مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ (MSM)
  5. مسلم کرسچین ڈائیلاگ فورم (MCDF)
  6. پاکستان عوامی لائرز موومنٹ (PALM)
  7. کونسل آف مسلم انجینئرز اینڈ ٹیکنالوجسٹس (COMET)
  8. منہاجینز (Minhajians)