تاثرات : میاں محمد اظہر

منہاج انسائیکلوپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search

میں طاہرالقادری صاحب کی شخصیت سے قریباً 20سال سے واقف ہوں اور ان 20 سالوں میں یہ واقفیت بعد ازاں خوشگوار تعلق میں بدل چکی ہے۔ جہاں تک پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی شخصیت کا تعلق ہے تو بلاشبہ وہ ایک کرشماتی شخصیت کے مالک ہیں۔ آج کے دور میں جتنی محنت اور لگن سے انہوں نے اپنا نیٹ ورک بنایا ہے۔ یہ عام آدمی کے بس کی بات نہیں۔ میں یہ کہوں گا کہ عام آدمی اس کا تصور بھی نہیں کر سکتا۔ میری ان سے شناسائی بطور عالم اورمفکر کے طور پر تھی۔ نیز اب میں اس کے ساتھ ساتھ ان کی سیاسی بصیرت کا بھی قائل ہوں۔ ہم ان کا احترام کرتے ہیں اور ہمیشہ ایک خاص عقیدت رکھتے ہیں۔