تاثرات : قدوۃ الاولیاء سیدنا طاہر علاؤ الدین الگیلانی البغدادی

منہاج انسائیکلوپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search

9 جنوری 1987ء کو اپنے ایک مکتوب میں تحریر فرمایا کہ ہم ادارہ منہاج القرآن اور ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے کام سے بہت مطمئن ہیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری طریقہ قادریہ اور دین اسلام کی عالمگیر سطح کی خدمت کر رہے ہیں۔ ان کے شب و روز خدمت سے سلسلہ قادریہ اور اسلام کو بہت فائدہ ہو رہا ہے۔ ان پر کیچڑ اچھالنا اور اس کے اوپر تکفیر کرنا سخت ناگوار اور نقصان دہ کوشش ہے۔ ہر کسے باشد جو بھی اس ادارہ منہاج القرآن کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے وہ خود کو طریقہ قادریہ پر نہ سمجھے اور یہ بھی نہ خیال کرے کہ وہ اسلام کی کوئی خدمت کر رہا ہے۔ بلکہ وہ مذہب کو سخت نقصان پہنچا رہا ہے ۔ چنانچہ تمام علماء کرام، مشائخ عظام سنی حنفی براداران بالخصوص مریدین حضرت غوث الاعظم دستگیر سے التماس ہے کہ وہ دل کی گہرائیوں سے ادارہ منہاج القرآن سے وابستگی اختیار کریں اور اس کی خدمت کریں۔