گوشۂ درود

منہاج انسائیکلوپیڈیا سے
نظرثانی بتاریخ 20:50، 12 اپريل 2009ء از منہاجین (تبادلۂ خیال | شراکت) (نیا صفحہ: تحریک منہاج القرآن کے تحت لاہور میں قائم کردہ گوشۂ درود میں لوگ سارا سال دن رات نبی اکرم صلی اللہ ع...)
(فرق) ←سابقہ تدوین | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigation Jump to search

تحریک منہاج القرآن کے تحت لاہور میں قائم کردہ گوشۂ درود میں لوگ سارا سال دن رات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود بھیجتے ہیں۔ روئے زمین پر یہ ایسی واحد جگہ ہے جسے تاریخ میں پہلی بار ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے قائم کیا۔

درود بارے قرآنی حکم

قرآن حکیم میں ارشاد باری تعالیٰ ہے:

إِنَّ اللَّهَ وَمَلَائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى النَّبِيِّ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا تَسْلِيمًا (القرآن، الاحزاب، 33 : 56)

ترجمہ: بیشک اللہ اور ا س کے (سب) فرشتے نبی (مکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر درود بھیجتے رہتے ہیں،
اے ایمان والو! تم (بھی) ان پر درود بھیجا کرو اور خوب سلام بھیجا کرو.

مقصدِ قیام

حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود و سلام بھیجنا ایک مقبول ترین عمل ہے۔ گوشۂ درود کے قیام کا مقصد مسلمانوں میں اپنے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ تعلق قائم کرنا بتایا جاتا ہے۔

درودِ منہاج

منہاج القرآن کے گوشۂ درود میں جو درود شریف ہمہ وقت پڑھا جاتا ہے، اسے درودِ منہاج کہتے ہیں:

اللهم صل علی سيدنا و مولانا محمد و علی آله و صحبه و بارک و سلم

گوشہ نشین

  • گوشۂ درود میں 10 دن کے لئے آنے والے افراد گوشہ نشین کہلاتے ہیں۔
  • ہر 10 دن بعد نئے 18 افراد گوشۂ درود میں آتے ہیں اور یوں یہ سلسلہ سارا سال جاری رہتا ہے۔

معمولاتِ گوشۂ درود

  • گوشۂ درود میں ہر وقت 6 افراد موجود ہوتے ہیں۔
  • ان میں سے 5 افراد ہر وقت نبی اکرم(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر درود شریف پڑھتے ہیں اور چھٹا شخص قرآن مجید کی تلاوت کرتا ہے۔
  • ہر 8 گھنٹے بعد باری بدلتی ہے اور نیا دستہ درود شریف پڑھنے کے لئے آتا ہے۔ یوں 24 گھنٹے میں کل 18 افراد کی باری آتی ہے۔
  • تمام گوشہ نشینان ہمہ وقت باوضو رہتے ہیں۔
  • تمام گوشہ نشینان دن کو روزے سے رہتے ہیں۔
  • گوشہ نشینان نماز پنجگانہ کے علاوہ تہجد، چاشت، اشراق اور اوابین بھی پڑھتے ہیں۔
  • کل وقتی گوشہ نشینان کے علاوہ زائرین کو جزوقتی طور پر بھی ایک دو گھنٹے کے لئے درود شریف پڑھنے کے لئے گوشۂ درود میں شریک ہونے کی اجازت ہوتی ہے۔

مجلس ختم الصلوۃ علی النبی

  • ہر انگریزی ماہ کی پہلی جمعرات کو گوشۂ درود میں ماہانہ مجلس ختم الصلوٰۃ علی النبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) منعقد ہوتی ہے۔ مجلس ختم الصلوٰۃ علی النبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)

گوشۂ درود کی عمارت

  • منہاج القرآن کی مرکزی سیکرٹریٹ واقع ماڈل ٹاؤن لاہور میں گوشہ درود کی عظیم عمارت زیرتعمیر ہے۔ اس عمارت کا گنبد ترکی کے تاریخی شہر قونیہ میں واقع مولانا روم کے مزار کے گنبد کی طرز پر بنایا گیا ہے۔

حلقۂ درود

گوشۂ درود کی ذیلی شاخیں حلقۂ درود کہلاتی ہیں۔ بیان کیا جاتا ہے کہ یہ حلقے پاکستان کے تمام شہروں میں یونین کونسل کی سطح پر قائم کئے جاتے ہیں۔ ان حلقہ ہائے درود میں ہفتہ وار محافل درود ہوتی ہیں، جن میں مقامی آبادی کے لوگ شرکت کرتے ہیں۔


بیرونی روابط