منہاج مصالحتی کونسل

منہاج انسائیکلوپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search

یہ اصطلاح تحریک منہاج القرآن کی یورپ میں موجود تنظیمات کے اندر موجود ایک ذیلی فورم (تنظیم) کے لیے استعمال کی جاتی ہے جس کا بنیادی کام منہاج القرآن انٹرنیشنل اور دین اسلام کا اصلی پیغام متعلقہ ممالک کے مقامی اداروں اور لوگوں تک پہنچانا ہے۔

تاریخ

منہاج مصالحتی کونسل کی بنیاد سب سے پہلے منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے کی تنظیم نے 2007ء میں رکھی۔ منہاج القرآن ناروے کے احباب نے بھر پور محنت کے ساتھ کام کرتے ہوئے ناروے کے عوام اور حکومتی اداروں میں اہم مقام حاصل کرلیا۔ یہاں تک کہ سال 2008ء میں اوسلو کی شہری حکومت کی جانب سے منہاج مصالحتی کونسل کو ان کی خدمات کے صلے میں ایوارڈ بھی دیا گیا۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل اوسلو کے سرگرم کارکن چودھری اعجاز احمد وڑائچ کو منہاج مصالحتی کونسل ناروے کا سب سے پہلا سربراہ مقرر کیا گیا۔

آغاز میں تحریک منہاج القرآن یورپ کے نظام العمل کے مطابق منہاج مصالحتی کونسل 2 نظامتوں پر مشتمل تھی:

  • Directorate of Conflict Resolution
  • Directorate of Peace & Integration

بعد ازاں منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا، سپین میں ہونے والے منہاج یورپین کونسل کے اجلاس مورخہ 17 جنوری 2009ء کو ان دونوں نظامتوں کو اکٹھا کر دیا گیا۔

منہاج مصالحتی کونسل کے اغراض و مقاصد

حصہ اول

  • غیر مسلم ممالک میں اسلام اور مسلمانوں کی مثبت نمائندگی۔
  • بحثیت مسلسمان مقامی سماجی و معاشرتی سرگرمیوں میں بھرپور شرکت
  • کسی بھی سطح پر اختلافات میں ثالثی کے کردار کی ادائیگی
  • ہر ملک میں سرکاری اور غیر سرکاری اداروں کے ساتھ روابط
  • نوجوان نسل کو منشیات اور بے راہ وری کی دیگر سرگرمیوں سے دور رکھنے کے لئے موثر اقدامات کرنا۔
  • جبری شادی کی روک تھام کے لئے لوگوں میں شعور اجاگر کرنا
  • ملکی قوانین کے بارے میں پاکستانی کمیونٹی میں Awareness پیدا کرنا
  • متعلقہ ممالک میں لوگوں کو درست اور مخلصانہ مشورے دینا، خاندانی معاملات کے الجھاؤ کو پر امن طریقے سے حل کروانا، مسلم بچوں اور نوجوانوں کو خصوصی طور پر اور غیر مسلم بثوں اور نوجوانوں کو بالعموم مختلف ٹریننگ ورکشاپس، سیمینارز، ون ٹو ون Sittings کے ذریعے تربیت دینا، تاکہ مجموعی ور پر باہمی محبت الفت اور بھائی چارے کی فضاء پیدا ہو۔

حصہ دوم