عالمی میلاد کانفرنس وکیپیڈیا

منہاج انسائیکلوپیڈیا سے
نظرثانی بتاریخ 07:28، 14 مارچ 2015ء از منہاجین (تبادلۂ خیال | شراکت) (←‏تصویر)
(فرق) ←سابقہ تدوین | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigation Jump to search

پاکستان کے شہر لاہور میں مینار پاکستان کے سبزہ زار میں ہر سال ماہ ربیع الاول کی 12 تاریخ کو تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام عالمی میلاد کانفرنس منعقد ہوتی ہے۔ سال 1985ء سے جاری اس کانفرنس کو 1990ء میں مینار پاکستان کے سبزہ زار میں منتقل کیا گیا۔ اس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ دنیا کی سب سے بڑی میلاد کانفرنس ہے۔[1]

خصوصیات

اس میلاد کانفرنس کی نمایاں خصوصیات یہ ہیں:

براہ راست نشریات

اس کانفرنس کو مختلف ذرائع سے براہ راست نشر کیا جاتا ہے:

  1. اے آر وائے گروپ کے اسلامی ٹی وی چینل کیو ٹی وی کی مدد سے براہ راست نشر کیا جاتا ہے۔
  2. تحریک منہاج القرآن کے آئی-پی ٹی وی منہاج ٹی وی کی مدد سے اسے انٹرنیٹ پر براہ راست نشر کیا جاتا ہے۔
  3. تحریک منہاج القرآن کی ویب سائٹس پر بھی کانفرنس کی لمحہ لمحہ اپ ڈیٹس تصویری جھلکیوں کی صورت میں شائع کی جاتی ہیں۔

اہم شرکاء

  • آغا مرتضیٰ پویا (شیعہ رہنما)
  • ابو الخیر الشکری
  • احمد عبد العزیز (فرسٹ سیکرٹری، مصر ایمبیسی)
  • السید ابو بکر بابا الہاشمی (مدینہ منورہ)
  • السید طریف بن حسین بن ہاشم الحسینی (مدینہ منورہ)
  • الشیخ اسعد محمد سعید الصاغرجی (مفتی اعظم فقہ حنفی شام)
  • الشیخ الدکتور احمد بابکر السودانی (سوڈان)
  • الشیخ الدکتور السید محمد ابو الہدیٰ الحسینی (حلب- شام)
  • الشیخ الدکتور شہاب الدین الفرفور (شام)
  • الشیخ السید عمار الحکیم (عراق)
  • الشیخ السید ہاشم بن السید احمد البدر (مسجد نبوی، مدینہ منورہ)
  • الشیخ راشد بن محمد المزروعی(متحدہ عرب امارات)
  • الشیخ محمد اسعد الصاغرجی (فقیہ الاحناف، شام)
  • الشیخ محمد فاتح الکتانی (محدث شام)
  • الشیخ محمد ہشام البرہانی
  • پیر تربت خان (درویش بابا پکتیا گردیز، افغانستان)
  • پیر سید خلیل الرحمن چشتی (سجادہ نشین آستانہ عالیہ چشتیہ آباد شریف کامونکی)
  • پیر صاحبزادہ سلطان امیر افضل زیب (سجادہ حضرت سلطان باہو رحمۃ اللہ علیہ جھنگ)
  • پیر قمر سلطان
  • پیر محمد تبسم بشیر اویسی (مرکزی ناظم اعلی و سربراہ تحریک اویسیہ، نارووال)
  • پیر میاں اعجاز ہاشمی (سجادہ نشین داتا دربار)
  • پیر نقیب اللہ شاہ (سجادہ نشین آستانہ عالیہ نقیب آباد شریف)
  • تنویر علی (میڈیا سیکرٹری لاہور زون، متحدہ قومی موومنٹ)
  • جہانگیر بدر (سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی و سینیٹر)
  • جینگ جے کنگ (سفیر فلپائن)
  • چن پیر قادری (سجادہ نشین آستانہ عالیہ میاں میر لاہور)
  • چودھری اختر رسول (قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اور اولمپئن)
  • حمید الدین المشرقی (تحریک خاکسار)
  • ڈاکٹر اسماعیل عبد النبی (پرو وائس چانسلر، جامعہ ازہر، مصر)
  • ڈاکٹر شہاب الدین احمد فرفور
  • ڈاکٹر عبد الرحیم علی (رکن مجلسِ شوریٰ سوڈان)
  • ڈاکٹر محمد سرفراز نعیمی (ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ و تنظیم المدارس پاکستان)
  • ڈاکٹر محمد سعید رمضان البوطی
  • ڈاکٹر محمد نقوی (شیعہ رہنما)
  • ڈاکٹر وھبہ ذھیلی
  • سہیل اختر ملک (چیئرمین ہیومن رائٹس انٹرنیشنل، پاکستان)
  • سید رضا علی گیلانی (صوبائی وزیر ہاؤسنگ)
  • سید علی رضا گیلانی (سابق صوبائی وزیر ہاؤسنگ پنجاب)
  • سید علی غضنفر کراروی (سیکرٹری جنرل تحریک علماء پاکستان)
  • سید علی غضنفر کراروی (سیکرٹری جنرل تحریک علماء پاکستان)
  • شہزاد احمد مجددی (سربراہ دارالاخلاص، لاہور)
  • طاہر اشرف اشرفی (صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف)
  • عباس کمیلی (سینیٹر)
  • عبدالرحمٰن اشرفی (شیخ الحدیث، مہتمم جامعہ اشرفیہ)
  • عطاء الرحمٰن (سابق ٹیسٹ کرکٹر)
  • غلام احمد بلور (وفاقی وزیر ریلوے)
  • فرید احمد پراچہ‌ (ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی)
  • قاضی حسین احمد (سابق امیر جماعت اسلامی)
  • مبین الدین قاضی ایڈووکیٹ (متحدہ قومی موومنٹ)
  • مجاہد الدین (مفتی بنگلہ دیش)
  • محمد رمضان سیالوی (خطیب داتا دربار، لاہور)
  • مطلوب بارنباس (عیسائی رہنما)
  • ملک محمد افضل کھوکھر (ممبر قومی اسمبلی)
  • مہر محمد اشتیاق (ممبر صوبائی اسمبلی مسلم لیگ ن)[2]

حوالہ جات