تاثرات : ناصر ادیب

منہاج انسائیکلوپیڈیا سے
نظرثانی بتاریخ 18:03، 30 اپريل 2009ء از منہاجین (تبادلۂ خیال | شراکت)
(فرق) ←سابقہ تدوین | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigation Jump to search

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی زیر قیادت تحریک منہاج القرآن بین الاقوامی سطح پر فروغ دین اسلام کا عظیم فریضہ سرانجام دے رہی ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کی آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عشق و محبت کا والہانہ انداز اور پھر اس محبت کے پیغام کو پوری دنیا میں پھیلانے کا انداز لائق صد تحسین ہے۔

ڈاکٹر صاحب کا بات سمجھانے کا اسلوب انتہائی آسان اور دلائل سے بھر پور ہوتا ہے۔ جس سے ہر شخص قائل ہو جاتا ہے۔ میں سمجھتا ہوں ڈاکٹر طاہرالقادری پر دوران خطاب لفظوں کا نزول ہوتا ہے اور ہر وہ الفاظ سامعین و حاضرین کے دلوں میں اتر جاتے ہیں۔

مجھے زندگی میں سب سے زیادہ جس چیز نے دینی حوالہ سے متاثر کیا وہ منہاج القرآن شعبہ خواتین کے زیر اہتمام میلاد فیسٹیول تھا، جس میں انتہائی خوبصورتی سے اسلامی ثقافت کو دور جدید سے ہم آہنگ کیا گیا تھا۔