تاثرات : امام سید محمد عبداللہ بخاری

منہاج انسائیکلوپیڈیا سے
نظرثانی بتاریخ 14:20، 29 اپريل 2009ء از NaveedBCN (تبادلۂ خیال | شراکت) (نیا صفحہ: ہندوستان کے معروف عالم دین اور شاہی مسجد دہلی کے خطیب، امام حضرت علامہ محمد عبداللہ بخاری نے [[مرکزی ...)
(فرق) ←سابقہ تدوین | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigation Jump to search

ہندوستان کے معروف عالم دین اور شاہی مسجد دہلی کے خطیب، امام حضرت علامہ محمد عبداللہ بخاری نے مرکزی سیکرٹریٹ تحریک منہاج القرآن کے وزٹ کے بعد اپنے تاثرات میں فرمایا : ’’منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں تحریک کے شعبہ جات اور ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کیخدمات کو دیکھ کر مجھے نہایت خوشی حاصل ہوئی اور ایسا اطمینان ملا، جس کو الفاظ میں بیان کرنا میرے لئے ممکن نہیں۔ مجھے ادارہ منہاج القرآن میں آکر ایک روشنی کا احساس ہوا ہے اور میں اس ادارہ کو اللہ کی نشانیوں میں سے ایک نشانی سمجھتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اس ادارے کے علمی کام کا کچھ حصہ ہمیں بھی عطا فرمائے۔ اللہ تعالیٰ اس عظیم ادارے کو مزید عروج اور سربلندی سے نوازے اور امتِ مسلمہ عالمی سطح پر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے مستفید ہو اور علم و آگہی کی پیاس اس ادارہ کے ذریعے بجھتی رہے۔‘‘