نظامت امور خارجہ
نظرثانی بتاریخ 22:26، 20 اپريل 2009ء از اندلسی (تبادلۂ خیال | شراکت)
تحریک منہاج القرآن کی بیرون ملک تنظیمات کو کنٹرول کرنے کا ادارہ ۔
نظامت امور خارجہ کی ذمہ داریاں
نظامت امور خارجہ بیرون ملک پھیلے اس نیٹ ورک کو منظم و مستحکم بنانے کےلئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔ وابستگان و رفقاء تحریک سے تنظیمی رابطہ قائم کرنے کے ساتھ ساتھ درج ذیل امور سرانجام دینا بھی نظامت امور خارجہ کی ذمہ داری ہے۔
- امت مسلمہ کے لاکھوں فرزندان و دختران کےلئے دینی لٹریچر کا اہتمام کرنا اور اس لٹریچر کے ذریعے نوجوانانِ امت اور عامۃ الناس کی ایسی دینی اور اخلاقی تربیت کرنا کہ وہ امت مسلمہ اور عالم انسانیت کےلئے امن و سکون کا پیغام بن سکیں۔
- بیرون ملک دعوت وتبلیغ کےلئے وفود تشکیل دینا، ان وفود میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے نامور سکالرز اور پوری دنیا سے علمی و ادبی نامور شخصیات کو شامل کیا جا تا ہے۔
- شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے بین الاقوامی دعوتی، تنظیمی اور تبلیغی دورہ جات کا انتظام و انصرام کرنا بھی نظامت امور خارجہ کی ذمہ داری ہے۔ ان دورہ جات میں کانفرنسز کے اہتمام کے ساتھ ساتھ محافل میلاد و نعت اور روحانی تربیتی کیمپس کا انعقاد بھی کیا جاتا ہے۔
- منہاج القرآن انٹرنیشنل کے عالمی مراکز میں لوکل کمیونٹی کی دینی، اخلاقی تربیت کےلئے منہاجینز (منہاج یونیورسٹی کے فاضلین) کی تعیناتی کا عمل بھی نظامت امور خارجہ کے ذریعے ہی پایہ تکمیل تک پہنچتا ہے۔ اس وقت بیرون ملک اسلامک سنٹرز میں تعینات سکالرز کی تعداد 75 ہے۔
- منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام اسلامک سنٹرز اور کمیونٹی سنٹرز کے قیام کےلئے عملی اقدامات اور رہنمائی بھی نظامت امور خارجہ کے ذمہ ہے۔
- بین الاقوامی سطح پر تنظیمی و تحریکی کام کو منظم کرنے کےلئے دفاتر اور شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب و کیسٹس اور CDs پر مشتمل لائبریریز اور سیل سنٹرز کا قیام بھی نظامت امور خارجہ کی راہنمائی، مشاورت اور عملی معاونت کے ذریعے ہی مکمل ہوتا ہے تاکہ پوری دنیا اس علمی ذخیرہ سے فیض یاب ہو سکے۔ اس وقت تک شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی بے شمار کتب کا انگریزی، عربی، کورین، ڈینش، جرمن اور نارویجن زبانوں میں ترجمہ ہوچکا ہے۔
- نظامت امور خارجہ بیرون ملک موجود رفقاء، اراکین اور لائف ممبرز کا باقاعدہ ریکارڈ مرتب کرتی ہے، نیز رفقاء و اراکین کو منہاج القرآن انٹرنیشنل کے نمائندہ شمارے ماہنامہ منہاج القرآن اور ماہنامہ دختران اسلام ان کی علمی و فکری تربیت کےلئے ارسال کئے جاتے ہیں۔
- دنیابھر کی مؤثر اور ممتاز شخصیات کو منہاج القرآن کے سالانہ عالمی روحانی اجتماع، عالمی میلاد مصطفی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کانفرنسز اور دیگر اہم پروگراموں میں شرکت کےلئے خصوصی دعوت دینے کے ساتھ ساتھ مرکزی سیکرٹریٹ اور اس کے جملہ شعبہ جات کے وزٹ کا انتظام و انصرام بھی نظامت امور خارجہ کی ذمہ داریوں میں سے ایک ذمہ داری ہے۔
- نظامت امور خارجہ کے تحت پاکستان اور دنیابھر میں جاری ویلفئر منصوبہ جات کےلئے فنڈز کولیکشن کی جاتی ہے، ان فنڈز کو تعلیمی اور فلاحی منصوبہ جات، اجتماعی شادیوں، واٹر پمپس پراجیکٹس، تعلیمی سکالر شپ، نادار اور غرباء کی امداد، سیلاب، زلزلہ اور قحط زدگان کی بحالی کےلئے استعمال کیا جاتا ہے (تفصیلات منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی رپورٹ میں ملاحظہ فرمائیں)۔ اس وقت نظامت امور خارجہ و منہاج ویلفئیر فاونڈیشن کے زیراہتمام دنیا کے کئی ممالک میں فلاحی اور تعلیمی منصوبہ جات کا آغاز کر چکی ہے۔
- مختلف سطحوں پر International Organizations اور Embassies نیز پاکستان میں انٹرنیشنل Diplomates سے رابطہ کر کے شیخ الاسلام سے ملاقات کا اہتمام اور منہاج القرآن کو متعارف کروانے کی ذمہ داری بھی نظامت امور خارجہ کے فرائض میں شامل ہے۔
نظامت امور خارجہ کے موجودہ ذمہ داران
- ڈائریکٹر۔جی ایم ملک۔
- ڈپٹی ڈائریکٹر ۔ شکیل احمد طاہر۔
- ناظم۔میاں محمد اشتیاق۔
- ناظم مالیات۔ندیم احمد اعوان
- ناظم رفاقت (ممبرشپ) ۔ علی حسنین ہاشمی
- ناظم سیلز و پروٹوکول۔ رانا نفیس حسین۔
- دفتری معان۔ نصر حیات شاکر
- دفتری معان۔ محمد شہباز
- ڈرائیور۔ محمد علیم
تحریک منہاج القرآن کی مرکزی نظامتیں |
یہ ابھی نامکمل مضمون ہے۔ |
آپ اس میں ترمیم کر کے اسے مزید بہتر بنا سکتے ہیں۔ |