منہاج انٹرنیٹ بیورو

منہاج انسائیکلوپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
معیاری مضمون
آن لائن خدمات

منہاج انٹرنیٹ بیورو

ای لرننگ

فہرست مرکزی ویب سائٹس

فہرست ویب سائٹس، بیرون پاکستان

فہرست سوشل میڈیا روابط

سوشل میڈیا کوآرڈنیشن پلان

سوشل میڈیا ٹریننگ

تحریک منہاج القرآن کی مرکزی ویب سائٹس بنانے والا شعبہ، جہاں اس وقت تک 60 سے زیادہ ویب سائٹس اور 20 سے زیادہ سافٹ ویئر بنائے جا چکے ہیں۔ (فہرست مرکزی ویب سائٹس)

مقصد قیام

تحریک منہاج القرآن نسل نو کے ایمان کی حفاظت اور اسلامی تعلیمات کے وسیع تر فروغ کے لئے سائنسی اپروچ کے ساتھ مضبوط بنیادوں پر مصروف عمل ہے۔ اس سلسلے میں جہاں تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ کے تمام دفاتر کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کی سہولت بہم پہنچانے کےلئے کمپیوٹر سسٹمز کا ایک وسیع نیٹ ورک موجود ہے، وہاں دنیا بھر میں بکھری مسلمان قومیت کو ایک لڑی میں پرونے اور اسلام بارے عالمی سطح پر پھیلائی جانے والی افواہوں اور خدشات کا ازالہ کرتے ہوئے انہیں اسلام کا نکھرا ہوا حقیقی چہرہ دکھانے کے لئے ویب سازی کی اہمیت کے پیش نظر منہاج انٹرنیٹ بیورو کا قیام بھی عمل میں لایا گیا۔

منہاج انٹرنیٹ بیورو کا ہدف تحریک منہاج القرآن کے لئے آن لائن اسلامی دنیا میں لیڈنگ رول کا حصول ہے، تاکہ اسلام بارے انتہاء پسندانہ شبہات کا ازالہ کیا جائے اور اسلام کا نکھرا ہوا حقیقی چہرہ دنیا کو دکھایا جا سکے۔ اس سلسلے میں تیزی سے کام جاری ہے، جس کی مثالیں رواں سالوں میں ڈویلپمنٹ کے مراحل طے کرنے والی ویب سائٹس ہیں۔ حالیہ ترقی کی بدولت بحمد اﷲِ تعالیٰ آج ہم اس مقام پر ہیں کہ نہ صرف پاکستان بلکہ عالم اسلام کی سطح پر بھی تحریک منہاج القرآن کو آن لائن دنیا میں صف اول میں پاتے ہیں۔

تاریخی پس منظر

28 اکتوبر 2004ء - ویب سائٹ کا افتتاح بدست شیخ الاسلام

1994ء تا 1996ء - 1994ء میں مدثر اسلام (ہالینڈ) کی زیرنگرانی تحریک کی مرکزی آرگنائزیشنل ویب سائٹ منظر عام پر آئی۔ یہ وہ وقت تھا جب پاکستان میں پڑھا لکھا طبقہ بھی انٹرنیٹ سے شناسا نہیں تھا۔

1996ء تا 2003ء - 1996ء میں اشاعت اسلام کی غرض سے کی جانے والی تحریک منہاج القرآن کی جملہ مساعی کو انٹرنیٹ پر پیش کرنے کے لئے پاکستان میں واقع تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ میں باقاعدہ ایک شعبہ وجود میں آیا، جسے منہاج انٹرنیٹ بیورو کے نام سے موسوم کیا گیا۔ اور یوں http://www.minhaj.org کو کسی بھی آرگنائزیشن کی پہلی پاکستانی ویب سائٹ ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

2003ء تا حال - منہاج انٹرنیٹ بیورو نے محدود وسائل اور صلاحیتوں کے باوجود http://www.minhaj.org کو نئے تکنیکی تقاضوں کے مطابق از سر نو پروان چڑھانے کے ساتھ ساتھ بہت سی نئی ویب سائٹس بھی لانچ کیں، جن میں ویب صارفین کےلئے بیش بہا نئی سروسز شروع کی گئیں۔ اس نئے لائحہ عمل سے جہاں عوام الناس کو تحریک کے پلیٹ فارم سے اسلام سے شناسائی کے گوناگوں مواقع ملے، وہاں ماہانہ لاکھوں کی تعداد میں نئے ویب صارفین کا اضافہ بھی ہوا، جو کسی بھی پاکستانی نژاد ویب سائٹ کے لئے ایک اعزاز سے کم نہیں۔

ذیلی شعبہ جات

منہاج انٹرنیٹ بیورو کے دائرہ کار میں شامل امور کو بہتر نظم و ضبط کے لئے مندرجہ ذیل سیکٹرز میں تقسیم کیا گیا ہے:

شعبہ پلاننگ و سپرویژن

ایم آئی بی کے تحت تمام پراچیکٹس کی پلاننگ اور سپرویژن اس شعبہ کے ذمہ ہے۔ نیز تمام ذیلی شعبہ جات کی باہمی کوآرڈنیشن اور فاصلاتی رضاکاران کے ساتھ کوآرڈنیشن کی ذمہ داری بھی اسی شعبہ کے پاس ہے۔ علاوہ ازیں یہ شعبہ ڈونیشن اور ایڈورٹائزمنٹ سے متعلقہ معاملات بھی دیکھتا ہے۔

شعبہ ڈویلپمنٹ

تمام مرکزی ویب سائٹس کی ڈویلپمنٹ مقامی طور پر کی جاتی ہے اور اس کی پروگرامنگ کے تمام تر مراحل یہیں پورے ہوتے ہیں۔ علاوہ ازیں ادارے کی ضرورت کے مطابق مختلف سافٹ ویئر بھی اسی شعبہ میں ڈویلپ کئے جاتے ہیں۔ مزید معلومات کے لئے فہرست مرکزی ویب سائٹس ملاحظہ کریں۔

شعبہ ڈیزائننگ

تمام ویب سائٹس کی لے آؤٹ ڈیزائننگ کے علاوہ ویب سائٹس پہ شائع ہونے والے ہمہ قسم گرافکس کی ڈیزائننگ اس شعبہ میں کی جاتی ہے۔ علاوہ ازیں سوشل میڈیا کے لئے روزانہ کی بنیاد پر مختلف اشتہارات کی ڈیزائننگ بھی کی جاتی ہے۔

شعبہ اپ ڈیٹنگ

منہاج انٹرنیٹ بیورو کا یہ ذیلی شعبہ تحریک منہاج القرآن کی درجنوں ویب سائٹس کو درج ذیل مواد سے بیک وقت اپ ڈیٹ کرنے میں مصروف ہے:

  • مرکز کی تحریکی سرگرمیاں [1]
  • غیرملکی تحریکی سرگرمیاں [2]
  • اندرون ملک تحریکی سرگرمیاں
  • اخباری تراشے [3]
  • پریس ریلیز [4]
  • آرٹیکلز [5] / انٹرویوز [6]
  • شیڈول قائدین تحریک
  • عرفان القرآن اردو/انگریزی [7]
  • تلاوت قرآن مجید
  • خطابات شیخ الاسلام [8]
    • دین اسلام ڈاٹ کوم پر ایم پی تھری فارمیٹ
    • یوٹیوب، ویمیو، ڈیلی موشن وغیرہ پر ہائی کوالٹی فارمیٹ

شعبہ سوشل میڈیا

Social-media-minhaj.jpg

ٹوٹر [13] اور فیس بک [14] سمیت ہمہ قسم سوشل میڈیا پر بنے تحریک اور قائد تحریک کے آفیشل اکاؤنٹس پر باقاعدہ اپ ڈیٹس کے علاوہ یہ شعبہ رضاکاران کی عملی تربیت کے لئے ورکشاپس کا انعقاد بھی کرتا ہے۔

مزید معلومات کے لئے فہرست سوشل میڈیا روابط ملاحظہ کریں۔

شعبہ سرور مینجمنٹ

اس شعبہ کے ذمہ ڈومین اکاؤنٹس، ہوسٹنگ سرور، ای میل اکاؤنٹس اور معمول کے بیک اپ کی ذمہ داری ہے۔

شعبہ آئی ٹی سپورٹ

تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ پہ مختلف دفاتر میں موجود سیکڑوں کمپیوٹر سسٹمز کی انسٹالیشن، ٹربل شوٹنگ، نیٹ ورکنگ اور انہیں انٹرنیٹ سروس کی فراہمی اس شعبہ کے ذمہ ہے۔ علاوہ ازیں یہ شعبہ کمپیوٹر استعمال کرنے والے سٹاف کی ٹریننگ کا اہتمام بھی کرتا ہے۔ نیز یہ شعبہ اسکالر آن لائن پروگرام اور منہاج ٹی وی کو ویڈیوکانفرس کے سلسلے میں ٹیکنکل سپورٹ بھی فراہم کرتا ہے۔ یہ شعبہ کالج آف شریعہ اینڈ ماڈرن سائنسز کے زیراہتمام جاری شعبہ ای لرننگ کو ہر قسم کی ٹیکنکل سپورٹ بھی دیتا ہے۔ سالہا سال سے فوٹوز کا ریکارڈ بھی اسی شعبہ کے پاس محفوظ ہے۔

اسٹاف

موجودہ خدمات سابقہ خدمات فاصلاتی خدمات

قدم بہ قدم

1994ء

  • 1994ء میں مدثر اسلام (ہالینڈ) کی زیرنگرانی تحریک کی مرکزی آرگنائزیشنل ویب سائٹ کا قیام عمل میں آیا۔

1996ء

1997ء

2001ء

2002ء

2003ء

2004ء

2006ء

2007ء

2008ء

2009ء

2010ء

2011ء

2012ء

2013ء

2014ء

  • 3 فروری 2014ء - شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے خلاف منفی پروپیگنڈا کے جوابات پر مبنی ویب سائٹ اردو [62] اور انگریزی [63] دونوں زبانوں میں جاری کر دی گئی۔
  • 8 فروری 2014ء - گڑھاموڑ، وہاڑی میں سوشل میڈیا رضاکاران کی عملی تربیت کے لئے ٹریننگ کیمپ کا انعقاد [64]
  • 9 فروری 2014ء - ملتان میں سوشل میڈیا رضاکاران کی عملی تربیت کے لئے ٹریننگ کیمپ کا انعقاد [65]
  • 16 فروری 2014ء - فیصل آباد میں سوشل میڈیا رضاکاران کی عملی تربیت کے لئے ٹریننگ کیمپ کا انعقاد [66]
  • 2 مارچ 2014ء - گوجرہ میں سوشل میڈیا رضاکاران کی عملی تربیت کے لئے ٹریننگ کیمپ کا انعقاد [67]

مزید دیکھئے

حوالہ جات

  1. مرکز کی تحریکی سرگرمیاں
  2. غیرملکی تحریکی سرگرمیاں
  3. اخباری تراشے
  4. پریس ریلیز
  5. آرٹیکلز
  6. انٹرویوز
  7. عرفان القرآن (اردو/انگریزی)
  8. خطابات شیخ الاسلام
  9. تصانیف شیخ الاسلام
  10. ماہنامہ منہاج القرآن
  11. ماہنامہ دختران اسلام
  12. ماہانہ نیوزلیٹر
  13. ٹوٹر پہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا آفیشل اکاونٹ
  14. فیس بک پہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا آفیشل اکاونٹ
  15. منہاج ڈاٹ آرگ ڈومین رجسٹریشن ریکارڈ
  16. شیخ ساجد فیاض کی شاندار تکنیکی خدمات پر گولڈ میڈل کا اعلان
  17. منہاج بکس ڈاٹ کوم کی افتتاحی تقریب
  18. منہاج انٹرنیٹ بیورو کی ٹیم کو امتیازی شیلڈ دی گئی۔
  19. سہ ماہی العلماء کی ویب سائٹ کا افتتاح
  20. کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کی ویب سائٹ کا افتتاح
  21. منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کی ویب سائٹ کا افتتاح
  22. منہاج القرآن پبلی کیشنز کی ویب سائٹ کا افتتاح
  23. تحریک منہاج القرآن کی نئی اردو ویب سائٹ کا افتتاح
  24. نظامت امور خارجہ کی نئی اردو ویب سائٹ کا افتتاح
  25. منہاج القرآن یوتھ لیگ کی ویب سائٹ کا افتتاح
  26. منہاج یونیورسٹی کی نئی ویب سائٹ کا افتتاح
  27. مرکزی سیکرٹریٹ سٹاف کے لئے ایک ماہ دورانیہ کا کمپیوٹر ریفریشر کورس
  28. عرفان القرآن کی انگلش ویب سائٹ کا افتتاح، بدست شیخ الاسلام
  29. تقریب تقسیم اسناد کمپیوٹر ٹریننگ کورس برائے سٹاف مرکزی سیکرٹریٹ
  30. تحریک منہاج القرآن کی عربی ویب سائٹ
  31. منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی ویب سائٹ
  32. ای لرننگ ڈیپارٹمنٹ کی ویب سائٹ
  33. دی فتوی ڈاٹ کوم ویب سائٹ
  34. دین اسلام ڈاٹ کوم کا اردو ورژن
  35. پاکستان عوامی تحریک کی آفیشل ویب سائٹ کا افتتاح
  36. منہاج القرآن ویمن لیگ کی انگلش ویب سائٹ
  37. منہاج القرآن ویمن لیگ کی اردو ویب سائٹ
  38. منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلیشنز کی انگلش ویب سائٹ
  39. منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلیشنز کی اردو ویب سائٹ
  40. شہر اعتکاف کی انگلش ویب سائٹ
  41. شہر اعتکاف کی اردو ویب سائٹ
  42. تحریک منہاج القرآن کی موبائل ویب سائٹ
  43. مصطفوی سٹودنٹ موومنٹ کی انگلش ویب سائٹ
  44. منہاج کالج فار ویمن کی انگلش ویب سائٹ
  45. تحریک منہاج القرآن کی موبائل ویب سائٹ
  46. منہاج ایجوکیشن سوسائٹی اردو ویب سائٹ
  47. منہاج ایجوکیشن سوسائٹی انگریزی ویب سائٹ
  48. آن لائن کارکنان کے اعزاز میں تقریب
  49. سیالکوٹ میں سوشل میڈیا ٹریننگ کیمپ برائے رضاکاران
  50. شہر اعتکاف، اردو ویب سائٹ
  51. شہر اعتکاف، انگریزی ویب سائٹ
  52. مسلم کرسچین ڈائیلاگ فورم، اردو ویب سائٹ
  53. مسلم کرسچین ڈائیلاگ فورم، انگریزی ویب سائٹ
  54. فرید ملت ریسرچ انسٹیٹیوٹ، اردو ویب سائٹ
  55. فرید ملت ریسرچ انسٹیٹیوٹ، انگلش ویب سائٹ
  56. پشاور میں سوشل میڈیا ٹریننگ کیمپ برائے رضاکاران
  57. گوجرانوالہ میں سوشل میڈیا ٹریننگ کیمپ برائے رضاکاران
  58. لاہور (کینٹ ٹاؤن) میں سوشل میڈیا ٹریننگ کیمپ برائے رضاکاران
  59. منہاج ایجوکیشن سٹی، اردو ویب سائٹ
  60. منہاج ایجوکیشن سٹی، انگریزی ویب سائٹ
  61. جہلم میں سوشل میڈیا ٹریننگ کیمپ برائے رضاکاران
  62. ازالہ اعتراضات، اردو ویب سائٹ
  63. ازالہ اعتراضات، انگریزی ویب سائٹ
  64. گڑھاموڑ، وہاڑی میں سوشل میڈیا ٹریننگ کیمپ برائے رضاکاران
  65. ملتان میں سوشل میڈیا ٹریننگ کیمپ برائے رضاکاران
  66. فیصل آباد میں سوشل میڈیا ٹریننگ کیمپ برائے رضاکاران
  67. گوجرہ میں سوشل میڈیا ٹریننگ کیمپ برائے رضاکاران