ضیاء الدین احمد القادری المدنی، مولانا

منہاج انسائیکلوپیڈیا سے
نظرثانی بتاریخ 23:34، 18 ستمبر 2011ء از اندلسی (تبادلۂ خیال | شراکت)
(فرق) ←سابقہ تدوین | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigation Jump to search
از سر نو

اس مضمون کو انسائیکلوپیڈیا طرز پر از سر نو منظم انداز میں لکھنے کی ضرورت ہے۔ آپ اس میں ترمیم کر کے اسے مزید بہتر بنا سکتے ہیں۔

Zia-u-deen-1.jpg

حضرت سیدنا ضیا ء الدین احمد القادری المدنی کی ولادت باسعادت ۱۲۹۴ ہجری بمطابق ۱۸۷۷ ء کو ضلع سیالکوٹ میں ہوئی- آپ کا سلسلہ نسب حضرت سیدنا صدّیق اکبر  سے جا ملتا ہے-ابتدائی تعلیم ضلع سیالکوٹ سے حاصل کی بعد ازاں مزید حصولِ علم کی غرض سے انڈیا تشریف لے گئے جہاں اعلیٰ حضرت الشّاہ احمد رضا خان فاضلِ بریلوی اور مولاناوصی احمد محدث صورتی سے تعلیم حاصل کی جس کے بعد اعلیٰ حضرت الشّاہ احمد رضا خان فاضلِ بریلوی نےآپ کی دستار بندی کی اور آپ کو خلافت و اجازت سے نوازا- جس کے بعد آپ بغداد شریف حضور غوث الاعظم عبدالقادرجیلانی  کی بارگاہ میں حصول فیض کی غرض سے تشریف لے گئے بعدازاں آپ مستقل طور پر مدینہ طیّبہ تشریف لے گئے اور ۷۷ سال تک وہیں مقیم رہے یہاں تک کہ آپ کی وفات بھی ۱۹۸۱ء کو مدینہ طیّبہ کی مبارک سرزمین پر ہوئی اور آپ کو مدینہ شریف کے مشہور و معروف قبرستان جنت البقیع میں سپردِ خاک کیا گیا- شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ۱۳ سال کی عمر میں حضرت سیدنا ضیا ء الدین مدنی سے دینی تعلیم کا آغاز کیا ور سماعِ حدیث کیا - حضرت سیدنا ضیا ء الدین احمد القادری المدنی کے چند مشہور و معروف تلامذہ میں سے محدثِ حرم محمد بن علوی بن عباس المالکی المکی اور آپ کے صاحبزادے شیخ سیدنا فضل الرحمٰن المدنی شامل ہیں- جن اکابرمحدثین سے آپ نے سماعِ حدیث کیا ان میں سے چند ایک کے اسماء گرامی درج ذیل ہیں-

  • اعلیٰ حضرت الشاہ احمد رضا خان فاضلِ بریلوی
  • شیخ یوسف بن اسماعیل النبھانی 
  • مولاناوصی احمد محدّث صورتی
  • شیخ السید عبدالرحمٰن سراج المکّی
  • شیخ بدرالدین الحسنی الشّامی
  • علامہ عبد الباقی فرنگی محلّی
  • محدثِ حرم شیخ علوی بن عباس المالکی المکّی