"پاکستان عوامی لائرز موومنٹ" کے نسخوں کے درمیان فرق

منہاج انسائیکلوپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
سطر 51: سطر 51:
  
 
PALM کے زیر اہتمام درج ذیل اہم سرگرمیاں [[تحریک منہاج القرآن]] کے کارکنان کےلئے بالخصوص عوام الناس کےلئے بالعموم فائدہ مند ثابت ہو رہی ہیں۔
 
PALM کے زیر اہتمام درج ذیل اہم سرگرمیاں [[تحریک منہاج القرآن]] کے کارکنان کےلئے بالخصوص عوام الناس کےلئے بالعموم فائدہ مند ثابت ہو رہی ہیں۔
 +
 +
== PALM ویب سائٹ ==
 +
 +
عوامی لائرز موومنٹ پاکستان PALM کے تحت ویب سائٹ www.PALM.org.pk تشکیل دی گئی ہے۔ جس پر PALM کی تمام Update Activities موجود ہیں۔
  
  
 
[[زمرہ:فورمز]]
 
[[زمرہ:فورمز]]
 
[[زمرہ:اصطلاحات]]
 
[[زمرہ:اصطلاحات]]

تجدید بمطابق 12:25، 22 اپريل 2009ء

قائد تحریک ڈاکٹر محمد طاہرالقادری (ایل ایل بی، پی ایچ ڈی (اسلامک لاء)، سابق پروفیسر پنجاب یونیورسٹی لاء کالج اور ایڈووکیٹ) کی قیادت میں تحریک منہاج القرآن کے لائرز فورم اور پاکستان عوامی تحریک کے لائرز ونگ ”عوامی لائرز موومنٹ پاکستان“ ”پام“ کا قیام مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس منعقدہ مورخہ 20 فروری 1997ء کی متفقہ منظوری کے تحت عمل میں آیا جس کا نصب العین حسب ذیل قرار پایا:

  • قرآن سنت کے نظام قانون کی بالا دستی
  • فروغ شعور
  • انسانی حقوق کا تحفظ
  • امن و سلامتی
  • تحریک کے قانونی امور میں معاونت
  • قانون کی حکمرانی
  • وکلاء کے حقوق کا تحفظ
  • احتساب
  • قائد تحریک کی لاءتصانیف کا فروغ
  • تحریک کو قیادت کی فراہمی

عوامی لائرز موومنٹ پاکستان PALM کا نیٹ ورک مرکزی سطح سے تحصیل سطح تک ہے۔ PALM سے تقریباً 1000 وکلاء وابستہ ہیں۔ PALM کی ایک مرکزی تنظیم، پنجاب کی ایک صوبائی تنظیم، 8 ڈویژنل تنظیمات، 35 ضلعی اور 65 تحصیلی تنظیمات موجود ہیں جبکہ صوبہ سندھ کی 2 ضلعی تنظیمات، صوبہ سرحد کی 3 ضلعی تنظیمات اور صوبہ بلوچستان کی ایک ضلعی تنظیم قائم ہیں۔ راقم (انوار اختر ایڈووکیٹ) کو پام کے چیف آرگنائزر کے طور منتخب کیا گیا۔


اغراض و مقاصد اور عملی پروگرام

  • 1-تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے اغراض ومقاصد اور پروگرام کے فروغ کےلئے قانونی راہنمائی اور قانونی امداد فراہم کرنا۔
  • 2-قرآن و سنت پر مبنی نظام قانون کی بالا دستی فروغ شعور، قانون کی حکمرانی، امن و سلامتی، احتساب اور وکلاء کے حقوق کے تحفظ کےلئے جدوجہد کرنا۔
  • 3-مصطفوی انقلاب کے عظیم تر مشن کے فروغ کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کےلئے قانونی راہنمائی اور قانونی امداد فراہم کرنا۔
  • 4-فری عوامی لیگل ایڈ سیلز تشکیل دینا۔
  • 5-قانونی، آئینی، اسلامی اور ملکی مفاد کے امور پر ہائی کورٹس، فیڈرل شریعت کورٹس اور سپریم کورٹ وغیرہ میں مقدمات دائر کرنا۔
  • 6-”حقوق انسانی کو نسل“ تشکیل دینا۔
  • 7-اسلامک لاء ریسرچ انسٹی ٹیوٹ قائم کرنا۔
  • 8-قائد تحریک کی لاء تصانیف کو فروغ دینا اور اسلامی قوانین پر آپ کی اجتہادی کاوشوں کو منظم کرنا۔
  • 9-ملکی، قومی اور عدالتی نظام کی بہتری کےلئے جدوجہد کرنا۔ 10۔ لاء کورسز اور لاء کالجز تشکیل دینا۔
  • 10-قائد تحریک کے ”خطبات لاہور“ کے دوبارہ اجراء کے ساتھ ساتھ بار ایسوسی ایشنز اور دانشور حلقوں میں خصوصی خطبات کا انعقاد کروانا۔
  • 11-ججز، وکلاء اور دیگر دانشور افراد کے باقاعدہ انٹلیکچوئلز فورمز منعقد کروانا جس میں باقاعدگی سے ملکی، قومی اور بین الاقوامی معاملات زیر بحث لائے جائیں گے تاکہ ان پر حتمی نظام وضع ہو۔
  • 12-ملت اسلامیہ اور عوامی مسائل پر بیداری و فروغ شعور کےلئے جدوجہد کرنا اور ان کے حل کےلئے حکومتی محکمہ جات اور غیر حکومتی فلاحی تنظیمات سے اشتراک عمل کرنا۔
  • 13-اپنی مدد آپ کے تحت وکلاء کے حقیقی مسائل کے حل اور بار کے حقیقی مقاصد کا فروغ۔
  • 14-ملک میں قانون کی حکمرانی کےلئے جدوجہد کرنا۔
  • 15-اسلامی قوانین پر اجتہادی نقطہ نظر کے حصول کےلئے سیمینارز، کانفرسز اور کنوینشنز کرنا۔
  • 16-دیگر مسلم ممالک کی وکلاء تنظیمات سے تحریک منہاج القرآن، پاکستان عوامی تحریک اور وکلاء ونگ کے اغراض و مقاصد کے فروغ کےلئے روابط کرنا۔


اور ان مقاصد کے حصول کےلئے 13 ویلفیئر سیلز تشکیل دیئے گئے جو کہ درج ذیل ہیں۔

  • 1-ہیومن رائٹس سیل
  • 2-عوامی فری لیگل ایڈسیل
  • 3-جوڈیشنل سسٹم ریفارمز سیل
  • 4-عوامی احتساب سیل
  • 5-عوامی تھنک ٹینک
  • 6-الیکشنز لیگل گائیڈنس سیل
  • 7-پرزنرز ایڈسیل
  • 8-پبلک ویلفیئر سیل
  • 9-اپرنٹسز گائیڈنس سیل
  • 10-لاء ریسرچ سیل
  • 11-لیڈی لائرز سیل
  • 12-کلچرل سیل
  • 13-لائرز فاؤنڈیشن

PALM کے زیر اہتمام درج ذیل اہم سرگرمیاں تحریک منہاج القرآن کے کارکنان کےلئے بالخصوص عوام الناس کےلئے بالعموم فائدہ مند ثابت ہو رہی ہیں۔

PALM ویب سائٹ

عوامی لائرز موومنٹ پاکستان PALM کے تحت ویب سائٹ www.PALM.org.pk تشکیل دی گئی ہے۔ جس پر PALM کی تمام Update Activities موجود ہیں۔