"برطانیہ : منہاج اسلامک سنٹر مانچسٹر" کے نسخوں کے درمیان فرق

منہاج انسائیکلوپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
(کوئی فرق نہیں)

تجدید بمطابق 18:01، 26 جون 2010ء

Manchester.jpg

برطانیہ کے مشہور شہر مانچسٹر کی اہمیت اس لئے بڑھ جاتی ہے کہ یہاں انڈسٹریل پروجیکٹ قائم ہیں۔ برطانیہ کی بڑی انڈسٹری مانچسٹر میں لگی ہوئی ہے۔ یہاں MQI کا آغاز 2001ء میں ہوا۔ 40 کمروں پر مشتمل ایک ہوٹل کو 2لاکھ 50ہزار پاؤنڈ میں خرید کر اسلامی کمیونٹی سنٹر میں تبدیل کر دیا گیا۔ ایجوکیشن، ریسرچ، اور دیگر شعبہ جات میں منہاج القرآن اپنا مؤثر کام شروع کئے ہوئے ہے۔ پاکستان میں ”فیصل آباد“ کو اس شہر کے نام سے منسوب کیا جا تا ہے۔ یہاں حال ہی میں ICIS انسٹی ٹیوٹ آف کلاسیکل اسلامک سائنسزقائم کیا گیا ہے جس کے پہلے پرنسپل علامہ محمد رمضان قادری کو بنایا گیا ہے۔ علامہ صاحب جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے اولین فضلاء میں سے ہیں اور گذشتہ 7سال سے UK میں نوجوانوں کی تعلیم و تربیت کی ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں۔